کروڑوں روپے کا فراڈ کیس نورا فتیحی نے کئی انکشافات کر دیے
سکیش چندر شیکھر نے ایک بڑا گھر اور پرتعیش طرز زندگی کے وعدے کیے، نورا فتیحی
بھارت کی معروف رقاصہ نورا فتیحی نے کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کئی اہم انشکافات کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نورا فتیحی گواہ بنی ہیں جنہوں نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔
نورا فتحی نے انکشاف کیا کہ سکیش چندر شیکھر نے بڑے بڑے وعدے کیے، جس میں ایک بڑا گھر اور پرتعیش طرز زندگی شامل تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنکی ایرانی نے انکی کزن سے رابطہ کرکے بتایا کہ جیکولین فرنینڈز ان کی طرف سے پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش مجھے چاہتے ہیں۔ سکیش کی کزن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی اداکارائیں اسکے لیے مر رہی ہیں۔
ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے نورا نے کہا کہ مجھے شروع میں معلوم نہیں تھا کہ سکیش چندر شیکھر مجرم ہے کیونکہ سکیش ایل ایس کارپوریشن نامی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ میرا نہ تو کوئی ذاتی رابطہ تھا اور نہ ہی میں نے ان سے کبھی کوئی بات چیت کی۔
نورا فتیحی نے بتایا کہ میں نے سکیش چندر شیکھر کو پہلی مرتبہ اس وقت دیکھا جب ای ڈی نے اپنے دفتر میں میرا سامنا کروایا۔