لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

وزارت صحت نے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے، وفاقی وزیر پولیو پر قابو پانے کے لیے پُرعزم

فوٹو:فائل

وزارت صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔


وزارت صحت کے ترجمان اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے۔

وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پر عزم ہے، سال کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔
Load Next Story