بی پی ایل میں افتخار احمد نے صرف 45 گیندوں پرسینچری اسکور کرڈالی

فارچون باریشل نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے


ویب ڈیسک January 19, 2023
فوٹو فائل

بنگلادیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) میں افتخار احمد نے صرف 45 گیندوں پر سینچری اسکور کرڈالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افتخار احمد نے بنگلادیش میں ٹی ٹوئنٹی لیگ بی پی ایل میں فارچون باریشل کی طرف سے کھیلتے ہوئے خوب دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 45 گیندوں پر 9 چوکوں اور6 چھکوں کی بدولت اپنی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سینچری اسکور کر ڈالی۔

فارچون باریشل نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں