ورلڈ ٹی 20 ویرات کوہلی ایونٹ کے بہترین پلیئر قرار
فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے قطع نظر کوہلی کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
ISLAMABAD:
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے پانچویں ایڈیشن میں بھارت کے ویرات کوہلی چھ میچز میں 319رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، جس میں سری لنکا کیخلاف فائنل میں ان کے بنائے ہوئے 77رنز بہترین انفرادی کاوش ثابت ہوئے۔
فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے قطع نظر کوہلی کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، جس کا سبب ان کی پورے ایونٹ میں بے مثال پرفارمنس ہے، آئی سی سی کی غیرجانبدار جیوری نے انھیں منتخب کیا، اس جیوری میں ڈیوڈ بون، ماریس ایرسمس، وسیم اکرم، ناصر حسین، ای ین بشپ اور اپتل شارو شامل رہے، نیدرلینڈز کے ٹام کوپر نے 231رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی جبکہ ان کے ہموطن اسٹیفن میئبرگ نے 224رنز اپنے نام جوڑے، بھارت کے روہت شرما 200 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے، جنوبی افریقی بیٹسمین جین پال ڈومنی نے 187رنز اسکور کیے، بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن186 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے، جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملا ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
انھوں نے 185رنز جوڑے، بنگلہ دیش کے انعام الحق184رنز(آٹھویں)، انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز166(نویں ) اور آسٹریلیا کے آرون فنچ158رنز کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے، چیمپئن سری لنکن ٹیم کے مہیلا جے وردنے بھی 158رنز بنانے میں کامیاب رہے، پاکستان کے احمد شہزاد138 اور عمر اکمل128رنز بناکر نمایاںرہے۔بولنگ میں جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپنر عمران طاہر اور نیدرلینڈز کے ملک احسان نے یکساں طور پر 12،12 شکار کیے، ویسٹ انڈین اسپنر سموئل بدری 11 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے روی چندرن ایشون نے بھی 11 شکار کیے جبکہ ان کے ہموطن امیت مشرا اور بنگلہ بولر الامین حسین 10،10 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا،عمرگل 6 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے ان کے علاوہ سعید اجمل، شاہدآفریدی اور ذوالفقار بابر نے یکساں طور پر 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔