کراچیبڑابورڈ میں کباڑ کی دکان میں دھماکابچہ جاں بحقکئی افرادزخمی

دھماکا کباڑ کی دکان میں رکھے پرانے سلنڈرمیں ہوا جس سے قریبی دکانوں اورکچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک September 15, 2012
دھماکا کباڑ کی دکان میں رکھے پرانے سلنڈرمیں ہوا جس سے قریبی دکانوں اورکچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو:ایکسپریس

کراچی کےعلاقے بڑابورڈمیں کباڑکی دکان میں سلنڈرکے دھماکے میں 10 سال کا بچہ جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں اشفاق ، محسن ، شاہد ، نواز ، حمزہ ندیم ، اور ایک خاتون انیلہ زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سلنڈر دھماکے کے باعث ایک رکشہ ، موٹرسائیکل مکمل طور پر جبکہ ایک دکان کو جزوی طور پرنقصان پہنچا،دھماکے سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکھٹے کرکے دھماکے کی وجوہات کا تعین کررہا ہے جس کے بعد ہی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں