لاہور رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنیوالی مارکیٹوں کو 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم

سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت

(فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکاندار کا اس پر اتفاق ہے۔


عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجھے خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔
Load Next Story