پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں نجم سیٹھی

پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی، کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے رجوع بھی نہ کرے


Sports Reporter January 20, 2023
(فوٹو : فائل/ اے ایف پی)

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔

پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کے آغاز سے پہلے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایکشن میں آگئے۔ سماجی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی نے مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طورپر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔



واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کے آڈٹ میں وارننگ دی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہوگا۔



نجم سیٹھی کے مطابق پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی، کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے رجوع بھی نہ کریں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |