پریانکا چوپڑا نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی وجہ بتا دی

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی بیٹی مالتی کی پیدائش 15 جون کو ہوئی تھی


ویب ڈیسک January 20, 2023
(فوٹو اسکرین شاٹ) پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی پیدائش 15 جون کو ہوئی تھی

بالی ووڈ اور لالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر کئے جانے والے سوالات پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے غیر ملکی میگزین کو دیئے انٹرویو میں لوگوں کے جانب سے بےبنیاد باتیں پھیلائے جانے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنی میڈیکل ہسٹری پبلک کو بتانا نہیں چاہتی اس کا یہ مطلب نہیں کے کوئی کچھ بھی کہتا رہے۔

پریانکا نے اپنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'مجھے صحت کے مسائل اور حاملہ ہونے میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا اس لئے سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کا انتخاب کرنا ضروری تھا'۔


پریانکا نے مزید بتایا کہ انہوں نے سروگیسی کے ذریعے بچے کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی تو ان کی سروگیٹ کو بھی صحت کے مسائل پیدا ہونے پر چھٹے مہینے میں ہی بچی کو جنم دینا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'جب وہ پیدا ہوئی تو میں آپریشن روم میں تھی بچی میرے ہاتھ سے بھی چھوٹی تھی قبل ِ از وقت پیدائش کی وجہ سے بیٹی کو 3 مہینے تک انٹیوبیٹر (Intubater) میں رکھا گیا'۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Priyanka (@priyankachopra)




اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 40 سالہ اداکارہ نے کہا کہ آپ مجھے نہیں جانتے میں کس تکلیف سے گزری ہوں یہ آپ نہیں جانتے۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جن کی بیٹی مالتی میری کی پیدائش 15 جون کو ہوئی تھی اداکارہ سروگیسی کے ذریعے ماں بنی تھیں جس پر ناقدین کی جانب سے تنقید کی جار ہی تھی کہ اداکارہ خود بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھیں اس لئے انہوں اس طریقہ کار کا انتخاب کیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں