لاہور اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کا تشدد
تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں تین لڑکیوں کو طالبہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے
ڈیفنس فیز 4 کے نجی اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے تشدد کیا گیا۔
تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں تین لڑکیوں کو طالبہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں 19 جنوری کو درج کیا گیا۔
والد کے مطابق میری بیٹی کی کلاس فیلو جنت ملک نشے کا شوق رکھتی ہے اور میری بیٹی نے جنت کی نشہ کرنے کے دوران ویڈیو بنا کر اس کے والد کو بجھوا دی، ویڈیو بھیجنے کی پاداش میں جنت نے بہن اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بیٹی پر تشدد کیا اور ویڈیو بناتی رہیں۔
میری بیٹی پر تشدد کی ویڈیو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل بھی کی گئی، ملزمہ جنت ملک میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی اور منع پر تشدد کیا۔ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملا کر قاتلانہ حملہ کیا جبکہ بیٹی کی سونے کی چین بھی چرا لی اور تشدد کرتیں رہیں۔
واقعے میں ملوث کسی لڑکی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔