پی ٹی آئی سے منحرف ایم این اے کا اسپیکر کو استعفی قبول نہ کرنے کا خط

مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا، ناصر موسی زئی


ویب ڈیسک January 20, 2023
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی سے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کا خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا۔

یہ پڑھیں : تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر موسیٰ جے یو آئی میں شامل

ناصر خان موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا نہیں چاہتا، پارٹی آفس کا خط سیاسی مقاصد کے لیے تھا، میں اپنا استعفی واپس لیتا ہوں، اپنے حلقے کے مسائل کے لیے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کروں گا۔

nasir khan musazai resign return

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے سابق ایم این اے ناصر خان کے گھر پر دستی بم حملہ

واضح رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی کچھ عرصے قبل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |