انسٹاگرام نے ’کوائٹ موڈ‘ فیچر متعارف کرا دیا

یہ فیچر نوٹیفیکیشنز کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز(ڈی ایم) میں خود بخود جواب بھیج دیتا ہے


ویب ڈیسک January 20, 2023

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسمارٹ فون کی لت سے نمٹنے اور نوٹیفیکیشنز میں کمی لانے کے لیے نیا 'کوائٹ موڈ' فیچر متعارف کرادیا۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کا یہ فیچر نوٹیفیکیشنز کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز(ڈی ایم) میں خود بخود جواب بھیج دیتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے 'اِن کوائٹ موڈ' کا اسٹیٹس بھی متعارف کرایا گیاہے جو انسٹاگرام کے پروفائل نام کے نیچے واضح ہوتا ہے تاکہ دوسرے صارفین اس کو دیکھ سکیں۔

(تصویر: میٹا) (تصویر: میٹا)

پہلے مرحلے میں کوائٹ موڈ فیچر امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ دیگر مملک میں یہ فیچر جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں