ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اوپن مارکیٹ میں 240 روپے کا ہوگیا

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 51 پیسے کے اضافے سے 229.66 روپے کی سطح پر بند ہوئے

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 51 پیسے کے اضافے سے 229.66 روپے کی سطح پر بند ہوئے (فوٹو : فائل)

دوست ممالک کی جانب سے فنڈز کی فراہمی آئی ایم ایف پروگرام سے مشروط کیے جانے اور 8 ہفتوں بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 240 روپے کی سطح پر آگئے۔


حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے آغاز کی خبروں سے کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 230 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 51 پیسے کے اضافے سے 229.66 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 240 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ منفی معاشی اشاریوں اور تجارت و صنعتی شعبوں میں مایوسی بڑھنے جیسے عوامل روپے کو بے قدر کررہے ہیں اور ڈالر کی پیش قدمی مستقل جاری ہے۔
Load Next Story