صوبے میں چائینیز کی سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت بنایا جائے غلام نبی میمن
مختلف منصوبوں کی تکمیل میں مصروف چائینیز ماہرین و اسٹاف کے سفر، نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت سی پیک اور نان سی پیک و دیگر چائینیز باشندگان کی سیکیورٹی اور اس سے متعلق تمام تر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں جاری سی پیک و نان سی پیک و دیگر منصوبوں سے چائنیز ماہرین اور باشندگان کی ایک کثیر تعداد وابستہ ہے اس لیے پولیس سندھ میں چائینیز باشندگان کی آمد و روانگی سمیت صوبے میں ان کی حرکت و نقل اور رہائشی مقامات سے متعلق آگاہی حاصل کرے اور ان کے اسپانسرز کو بھی چائنا قونصل خانے سے مسلسل روابط میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نان سی پیک منصوبے سے وابستہ چائینیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین روابط کو بھی اہمیت دی جائے۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ایس پی یو سی پیک نے سندھ میں جاری سی پیک و نان سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کی تعداد اور ان سے وابستہ چائینیزکے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
جس پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مذکورہ جملہ مقامات و لوکیشنز پر سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب اور وقتاً فوقتاً ان پر چیک رکھنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران و جوانوں کی بریفنگ اور انہیں ہمہ وقت مستعد، الرٹ اور تیار رکھنے جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے میں سی پیک و نان سی پیک پروجیکٹ پر کام کرنیوالے چائینیز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز ہر سطح پر پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سندھ میں مختلف پروجیکٹس کی تکمیل میں مصروف چائینیز ماہرین و اسٹاف کے سفر ، نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ زون ، رینج اور اضلاع باہم روابط میں رہنے کے ساتھ ساتھ موٹر وے پولیس سے بھی وقتاً فوقتاً اجلاس جیسے اقدامات کو ممکن بنائیں۔