کراچی بلدیاتی انتخابات دو یوسیز کے نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

نتائج کی تبدیلی اور دیگر الزامات کیلئے ٹریبونل سے رجوع کیا جاسکتا ہے، عدالت کا حکم


کورٹ رپورٹر January 20, 2023
فوٹو فائل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی دو یونین کونسلز کے نتائج کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی بلدیہ ٹاؤن کی 2 یونین کمیٹیوں کے نتائج کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 8 اور 4 کے نتائج کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ یوسی 8 سے کامیابی کے باوجود ناکام قرار دیا جارہا ہے۔ یوسی 4 کے نتائج تبدیل کرکے ناکام قرار دینے کی کوشش ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے الزام کا جائزہ اس درخواست میں نہیں لیا جاسکتا۔ نتائج کی تبدیلی اور دیگر الزامات کیلئے ٹریبونل سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دائر درخواست میں پی ٹی آئی امیدواروں نے استدعا کی تھی کہ مخالفین امیدواروں کی مبینہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں