ٹونی بلیئر نائن الیون کے بعد سی آئی اے کی تمام خفیہ سرگرمیوں سے باخبر تھے برطانوی اخبار کا انکشاف

سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو سی آئی اے کی جانب سے لوگوں کو خفیہ طور پر اغواکرنے اور ان پر تشدد کے پروگرام کا علم تھا۔


APP April 07, 2014
سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو سی آئی اے کی جانب سے لوگوں کو خفیہ طور پر اغواکرنے اور ان پر تشدد کے پروگرام کا علم تھا۔ فوٹو: فائل

MURREE: معروف برطانوی اخبار ''ڈیلی ٹیلیگراف'' نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نائن الیون کے بعد امریکی سی آئی اے کی تمام خفیہ سرگرمیوں سے باخبر تھے۔

اخبار نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو سی آئی اے کی جانب سے لوگوں کو خفیہ طور پر اغواکرنے اور ان پر تشدد کے پروگرام کا علم تھا۔ ذرائع کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر اخبار کو بتایا گیا کہ ٹونی بلیئر اور ان کے سیکریٹری خارجہ جیک اسٹرا کو سی آئی اے کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جاتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں