ٹونی بلیئر نائن الیون کے بعد سی آئی اے کی تمام خفیہ سرگرمیوں سے باخبر تھے برطانوی اخبار کا انکشاف

سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو سی آئی اے کی جانب سے لوگوں کو خفیہ طور پر اغواکرنے اور ان پر تشدد کے پروگرام کا علم تھا۔

سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو سی آئی اے کی جانب سے لوگوں کو خفیہ طور پر اغواکرنے اور ان پر تشدد کے پروگرام کا علم تھا۔ فوٹو: فائل

MURREE:
معروف برطانوی اخبار ''ڈیلی ٹیلیگراف'' نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نائن الیون کے بعد امریکی سی آئی اے کی تمام خفیہ سرگرمیوں سے باخبر تھے۔


اخبار نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو سی آئی اے کی جانب سے لوگوں کو خفیہ طور پر اغواکرنے اور ان پر تشدد کے پروگرام کا علم تھا۔ ذرائع کا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر اخبار کو بتایا گیا کہ ٹونی بلیئر اور ان کے سیکریٹری خارجہ جیک اسٹرا کو سی آئی اے کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جاتی تھی۔
Load Next Story