ہر قیمت پر امن مذاکرات نہیں چاہتے اسرائیلی وزیراعظم کی وارننگ

امریکا کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور فلسطین جلد بامقصد مذاکرات کا اغاز کریں۔


آن لائن April 07, 2014
امریکا کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور فلسطین جلد بامقصد مذاکرات کا اغاز کریں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کو فلسطینی قیادت کو خبردار کیاہے کہ اس کی جانب سے یک طرفہ کارروائیوں کا نتیجہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین 15 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کی کوشش سے اجتناب کرے، ہم ہر قیمت پر امن مذاکرات نہیں چاہتے، کوشش ہے کہ امن عمل آگے بڑھے۔ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی کوشش ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے فلسطین کوایک ازاد ریاست کے طور پر تسلیم کرایا جائے۔ امریکا کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور فلسطین جلد بامقصد مذاکرات کا اغاز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں