ڈیفنس کی مختلف دکانوں سے 12 لاکھ کی اسمگل سگریٹ ضبط
چھاپے میں16لاکھ سگریٹس برآمد،16لاکھ روپے کی ڈیوٹی وٹیکس چوری کیاگیا
ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر نان ڈیوٹی ٹیکس پیڈ سگریٹس کے خلاف ڈیفنس کی مختلف دکانوں پر چھاپے مارکر 12 لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی و ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ چھاپے کے دوران 16لاکھ سگریٹ اسٹکس برآمد کیے گئے ہیں جن پر کسٹم ڈیوٹی, فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں 16لاکھ روپے کا ریونیو چوری کیا گیا ہے، برآمد شدہ سگریٹس میں پائن، بینسن ، مال برو, کیمل سمیت دیگر برانڈز شامل ہیں۔
آئی اینڈ آئی حکام نے مقدمہ درج کرکے سگریٹ کا ذخیرہ ضبط کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ جعلی واسمگل شدہ سگریٹس کی اس غیرقانونی کاروبار سے قومی خزانہ کو ایف ای ڈی کی مد میں سالانہ اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ منظم گروہ جعلی سگریٹس سپلائی کرکے اربوں روپے کی ڈیوٹی، ایف ای ڈی کی چوری میں ملوث ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی اینڈ آئی ایف بی آر کی سخت ہدایات کی روشنی کراچی ڈائریکٹوریٹ نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کے تعاون سے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف آپریشن کی رفتار تیز کردی ہے۔