بلوچستان مالی بحران ملازمین کی تنخواہوں کے بھی فنڈز نہیں ہیں وزیراعلیٰ

وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کوسنجیدگی سے لیں ورنہ ہم سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک January 21, 2023
(فوٹو فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے بھی فنڈز نہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے مالی بحران کا ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے جس کو حل کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود وفاقی محکمے ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 30ارب ، پی پی ایل کے 32ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے،وفاقی حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا اور پھر مجبوراً ہم سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کا آئینی حصہ دینے میں بھی تاخیر کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کے لئے پیسے دینے کے قابل نہیں رہیں گے، سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے پیسے بھی ابھی تک نہیں ملے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم متعلقہ محکموں کو بھی پابند کریں کہ وہ بلوچستان کے مسائل کوسنجیدگی سے لیں، بلوچستان ہی پاکستان کا مستقبل ہے جس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں