امریکا کے قرضے 311 کھرب ڈالر کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے

ری پبلکنز اور بائیڈن کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ


ویب ڈیسک January 21, 2023
ری پبلکنز اور بائیڈن کے درمیان محاذ آرائی سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ فوٹو: فائل

امریکا کے قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جب کہ ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکا کے قرضے 31.1 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ریپبلیکنز کی اکثریت کے حامل ایوان نمائندگان اور صدر بائیڈن کے درمیان جاری محاذآرائی کے نتیجے میں ملک کے ڈیفالٹ کرنے اور مالی بحران کا شکار ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

سیکرٹری خزانہ جینٹ یلن نے ایوان کی سپیکر کیون میک کارتھی سمیت کانگریس کے رہنماؤں کو بتایا کہ ان کا محکمہ خصوصی کیش مینجمنٹ کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے کو پانچ جون تک ٹال سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں