پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسکولوں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کلو 890 گرام چرس برآمد کرلی گئی


ویب ڈیسک January 21, 2023
(فوٹو فائل)

اے این ایف نے انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پشاور سے لاہور منشیات کی بھاری مقداراسمگل کرنے کی 2 مختلف کوششیں ناکام بنادی گئیں۔ اے این ایف نے کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے قریب کار سے 49 کلو 200 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں صوابی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 50 کلو 400 گرام چرس اور 15 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے چترال اور اپر دیر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن جاری جاری ہے۔ اس حوالے سے پشاور حیات آباد رنگ روڈ کے قریب مختلف اسکولوں میں منشیات سپلائی کرنے والے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے 4 کلو 890 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

اُدھر راوی ٹول پلازہ کے قریب کار سے 19 کلو 200 گرام چرس اور1 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے چارسدہ اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف نے تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں