اسلام آباد کچہری حملے کی عدالتی رپورٹ سپریم کورٹ کو مل گئی

کچہری پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ خفیہ ہونے کی وجہ سے عام نہیں کرسکتے،چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 07, 2014
3 مارچ کو اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پر دہشتگردوں کے حملے میں جج اور وکلا سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری حملہ کیس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے دو روز میں تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے ایف ایٹ کچہری حملہ از خود نوٹس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے حملے کی رپورٹ عدالت عظمی کو مل گئی ہے، یہ رپورٹ خفیہ ہونے کی وجہ سے عام نہیں کی جاسکتی نہ ہی اسے عدالت میں پڑھا جاسکتا ہے، اس لئے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدور رجسٹرار آفس میں اس رپورٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر کو رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سماعت تک اپنا تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں واقع مقامی عدالتوں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں جج اور وکلا سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |