بھارت ہم جنس پرست وکیل کی بطور جج تقرری کو روک دیا گیا

سوربھ کرپال اعلانیہ ہم جنس پرست ہیں اور اپنے سوئس پارٹنر کے ساتھ رہتے ہیں


ویب ڈیسک January 21, 2023
سوربھ کرپال ہم جنس پرستوں کے وکیل کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں، فوٹو: فائل

مودی سرکار نے سپریم کورٹ کی سفارش کے باوجود ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال کو جج نامزد کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اعلانیہ ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال ایک سینئر وکیل ہیں اور ان کے جج بننے کا بھی امکان تھا، سپریم کورٹ نے بھی سفارش کی تھی لیکن مودی سرکار نے ایسا نہ ہونے دیا۔

حکومت نے سوربھ کرپال کو جج بنانے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو لکھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے سوئس شہری کے ساتھ سوربھ کرپال کے رہنے اور اعلانیہ ہم جنس پرستی پر اعتراض کیا ہے۔

India

مودی سرکار نے سپریم کورٹ کو اپنے خط میں مزید لکھا کہ اپنے غیرملکی پارٹنر کے ساتھ بیس سال سے رہ رہے ہیں اور اعلانیہ ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے عدالت کا امیج بھی خراب ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ہی 2018 کے آخر میں ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دیدی تھی تاہم اب بھی لوئر کورٹس میں ہم جنس پرستوں کو تسلیم کرنے کی درخواستوں کی مودی حکومت نے شدید مخالفت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں