سینئر لیگی رہنما پیر امین الحسنات تحریک انصاف میں شامل

سرگودھا میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔ مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک January 21, 2023
پیر امین الحسنات نواز شریف اور شاہد خاقان کی کابینہ کا حصہ بھی رہے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیر امین الحسنات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر امین الحسنات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر حسنات کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخ ساز تحریک چل رہی ہے۔ ہم ملکی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت کوئی سیاسی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ن لیگ سرگودھا میں ختم ہوگئی ہے۔ جب ہم اپنے استعفے لے کر اسپیکر کے پاس جاتے ہیں تو وہ سرنگ میں چلے جاتے ہیں۔ ملک میں جوحالات ہیں، اس کا واحد حل انتخابات ہی ہے۔جب تک سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پیر امین الحسنات سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رہے رہیں۔ وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بھی رہے۔ پیر امین الحسنات حلقہ این اے 64 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں