اکبر بگٹی قتل کیس عدالت کا پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم

ملزم آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوا تو ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جائیں گے،عدالت


ویب ڈیسک April 07, 2014
عدالت نے گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق صدر آئندہ سماعت میں ہر صورت عدالت میں پیش ہوں بصورت دیگر ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے پرویز مشرف کے عدالت سے مسلسل غیرحاضری کی بناء پر متعلقہ حکام کو ان کے ضامن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیاتھا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں