چینی سفارتخانے میں مقیم غیر ملکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

سفارتخانے میں کارپینٹر کا کام کرنے والے ہو یاچن نامی چینی باشندے کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی


ویب ڈیسک April 07, 2014
ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اس کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی، پولیس فوٹو: فائل

دارالحکومت میں چینی سفارتخانے میں مقیم چینی باشندے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے میں کارپینٹر کا کام کرنے والے ہو یاچن نامی چینی باشندے کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی کی اطلاع متعلقہ پولیس کو ہو یاچن کے دوست نے دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک اسپتال بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اس کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں