چینی سفارتخانے میں مقیم غیر ملکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
سفارتخانے میں کارپینٹر کا کام کرنے والے ہو یاچن نامی چینی باشندے کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی
دارالحکومت میں چینی سفارتخانے میں مقیم چینی باشندے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفارتخانے میں کارپینٹر کا کام کرنے والے ہو یاچن نامی چینی باشندے کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی کی اطلاع متعلقہ پولیس کو ہو یاچن کے دوست نے دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک اسپتال بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اس کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔