ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ بھارت کا 29 رکنی دستہ پاکستانی ویزوں کا منتظر

بھارت کے 29 رکنی دستے کو ویزوں کے اجرا کےلیے پاکستانی وزارت داخلہ کی کلیئرنس کا انتظار ہے

(فوٹو: فائل)

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے بھارت کے 29 رکنی دستے کو ویزوں کے اجرا کےلیے پاکستانی وزارت داخلہ کی کلیئرنس کا انتظار ہے۔


پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستانی ویزوں کے حصول کےلیے تمام کاغذات جمع کروا رکھے کیں۔امید ہےکہ سوموار منگل تک بھارتی ٹیم کو ویزوں کا اجرا یوجائے گا۔ویزے ملتے ہی بھارتی ٹیم کی واہگہ بارڈر کے راستے آمد اور استقبال کا شیڈول جاری کردیں گے۔

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ25جنوری سےاسلام آباد میں کھیلا جارہا ہے جس میں نیپال،بنگلہ دیش،سری لنکا، افغانستان، فلسطین، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔
Load Next Story