فحش وڈیو کیس عدالت کا پولیس کو میرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

وڈیو کیس میں عدالت نے چند روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا آج فیصلہ سنایا گیا


ویب ڈیسک April 07, 2014
وڈیو کیس میں عدالت نے چند روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا آج فیصلہ سنایا گیا۔ فوٹو: فائل

فحش وڈیو کیس میں عدالت نے پولیس کو اداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

قابل اعتراض وڈیو کے خلاف لاہور کے شہری نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی غیر اخلاقی ویڈیو اسلامی اقدار کی منافی اور قانون کی خلاف ورزی ہے لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، شہری کی درخواست پر عدالت نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے چند روز قبل فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تھانہ مزنگ کی پولیس کو میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں