کراچی یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد چھلاوا ڈکیت گروہ گرفتار
چھ رکنی گروہ کے پانچ کارندے زخمی حالت میں گرفتار، ملزمان 100 سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرچکے ہیں، ایس ایچ او
شہر قائد کے تھانے عزیز بھٹی پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کا 6 رکنی گروہ ہے جو کہ 2 موٹر سائیکلوں پر نکل کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتا اور وہ پولیس کے لیے چھلاوا بنا ہوا تھا جبکہ ان کی وارداتوں کی فوٹیجز بھی پولیس کے پاس موجود تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ چھلاوا ڈکیت گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور جیسے پولیس ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھا انھوں نے فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے 5 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت عابد ، انور ، اسلم ، زبیر اور انور کے نام سے کی گئی جبکہ ان کا چھٹا ساتھی عدیل موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 ٹی ٹی پستول ، گولیاں ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ سرسید ، بلوچ کالونی اور سعود آباد سے چوری و چھینی گئیں تھیں۔ عدیل افضال نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو اسٹریٹ کراٸم سمیت دیگر جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی چلائی گئی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگی ہیں ، ڈاکوؤں کے گروہ سے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز فیروز آباد ، گلشن اقبال ، عزیز بھٹی اور پی آٸی بی کالونی سے چھینے گئے تھے جبکہ ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹس ایسٹ کورنگی اور سینٹرل میں 100 سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرچکا ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جبکہ 2 ڈاکوؤں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔