قلات کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

واقعے میں ہیلی کاپٹر کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ پائلٹ بھی محفوظ ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 07, 2014
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

قلات میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم ہیلی کاپٹر اور پائلٹ محفوظ ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، واقعے میں ہیلی کاپٹر کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ پائلٹ بھی محفوظ رہا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے کئی علاقے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں اور امن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں