ٹی 20 رینکنگ عالمی چیمپئین سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی

بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

سری لنکا نے گزشتہ روز بھارت کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیموں کی ریکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق سری لنکن ٹائیگرز نے عالمی چیمپئین بننے کے ساتھ ساتھ بھارت سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔



نئی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق سری لنکا مختصر ترین فارمیٹ کے عالمی کپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ سیمی فائنل سے قبل ہی میگا ایونٹ میں ہمت ہارنے والی قومی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


ٹی 20 فارمیٹ میں جنوبی افریقا چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں جبکہ آئرلینڈ کا نواں نمبر ہے۔ ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کا نمبر دسواں ہے اس کے علاوہ افغانستان گیارہویں اور ہالینڈ بارہویں نمبر پر ہے۔

Load Next Story