توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کیا جائے اسحاق ڈار

گردشی قرضے ختم کر نا ترجیح، مالی استحکام لاکر اقتصادی ترقی یقینی بنانا ہے،اجلاس کی صدارت


Numainda Express January 22, 2023
اشفاق تولہ نے گردشی قرضے کم کرنے کیلیے اصلاحات متعارف کرانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا (فوٹو فائل)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلیے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلیے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات انہوں نے خزانہ ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک،معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا، چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق تولہ نے شرکت کی۔

گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے کمیٹی کے کنوینر اشفاق تولہ نے چیئرمین کو گردشی قرضے کی مقدارکم کرنے کیلیے اصلاحات متعارف کرانے کے طریقہ کار اور فریم ورک سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ملک میں اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے توانائی کے شعبے میں پائیداری لانے کیلیے قابل عمل تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو ختم کر نے کی حکومتی ترجیح پر زور دیا تاکہ اس شعبے میں مالی استحکام لاکر ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں