فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو مقرر
چھوٹی چکیوں کیلیے آٹے کی خوردہ قیمت 105 روپے فی کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
کمشنر کراچی نے فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو مقرر کردیا۔
کمشنر کراچی اشیائے خورونوش کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کراکر شہریوں کو گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے نجات دلانے میں تو سراسر ناکام ہیں تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی سرکاری قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن بڑی فراخ دلی اور چابک دستی سے جاری کررہے ہیں۔
آٹا مہنگا ہوا تو شہری انتظامیہ منظر سے غائب ہوگئی تاہم اب گندم اور آٹے کی قیمت کم ہونے لگی ہے تو سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرکے گرتی ہوئی قیمتوں کو سرکاری سطح سے اوپر رکھنے کا جواز فراہم کردیا۔
کمشنر کراچی نے آٹے کی سرکاری قیمت کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس میں فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو جبکہ خوردہ قیمت98روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے چھوٹی چکیوں کے لیے آٹے کی خوردہ قیمت 105 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔
مارکیٹ میں گندم کی سپلائی بہتر ہونے سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم قیمتیں گزشتہ دو، تین ماہ کے مقابلے میں اب بھی زائد اور کم آمدن طبقہ کی پہنچ سے باہر ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں چکی کا آٹا 125 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ فائن آٹا 115 سے 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔