آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

مہندر سنگھ دھونی کو ہی عالمی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ دیگر بھارتی کھلاڑیوں میں روہت شرما، کوہلی،ایشون شامل ہیں


ویب ڈیسک April 07, 2014
ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4, ویسٹ انڈیزکے3، جنوبی افریقا کے 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے. فوٹو: رائٹرز/فائل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2014 کے لئے ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4 ویسٹ انڈیز کے 3، جنوبی افریقا کے 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ بھارتی قائد مہندر سنگھ دھونی کو ہی عالمی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت سے روہت شرما، ویراٹ کوہلی، روی چندرن ایشون جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور جین پال ڈومینی شامل کئے گئے ہیں۔

عالمی ٹیم میں وہسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی، سیموئیل بدری اور کرشمار سنتوکی شامل ہیں، اس کے علاوہ سری لنکا کے لیستھ ملنگا، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل اور ہالینڈ کے اسٹیفن مائی برگ بھی 12رکنی ٹیم مین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں