مراکش سے تعلق رکھنے والے اشرف حکیمی ’’عرب کے بہترین ایتھیلیٹ‘‘ قرار

ورلڈکپ 2022 میں مراکش نے پرتگال، اسپین اور بیلجیم جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی


ویب ڈیسک January 22, 2023
ورلڈکپ 2022 میں مراکش نے پرتگال، اسپین اور بیلجیم جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

مراکش سے تعلق رکھنے والے اسٹار اسٹرائیکر اشرف حکیمی کو عرب کا بہترین اتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے گروپ میچز میں بیلجیم کیخلاف فتح دلوانے کے بعد عالمی منظر نامے پر اُبھرتے ہوئے مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی نے اپنی والدہ کے ہمراہ اعزاز حاصل کیا۔

اشرف حکیمی ریاض میں جوائے ایوارڈز 2022 کیلئے عرب کے ٹاپ ایتھلیٹ نامزد ہوئے۔ عرب دنیا میں ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب تھی، جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اسپورٹس کی شخصیات کو ایوارڈز پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

ایوارڈ لیتے ہوئے اشرف حکیمی نے کہا کہ میں اپنے خاص ملک میں والدہ کے ہمراہ آکر بہت خوش ہوں، اپنے ملک سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی۔

قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا براعظم سے پہلی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی مسلم ٹیم بنی تھی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ فرانسیسی فٹبالر ایمباپے نے مراکش کی جرسی کیوں پہنی؟

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش نے پرتگال، اسپین اور بیلجیم جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں