کورنگی میں دوران ڈکیتی فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد زخمی

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پان فروش اور پیٹرول پمپ ملازم زخمی

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پان فروش اور پیٹرول پمپ ملازم زخمی (فوٹو : فائل)

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دوران ڈکیتی فائرنگ کے 2 واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا واقعہ زمان ٹٓاؤن کے علاقے کورنگی نمبر ایک ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فار ہوگئے۔

زخمی ہونے والے کو ابتدائی طور پر کورنگی میں واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ رمیض علی ولد شبیر علی کے نام سے کی گئی، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب کورنگی نمبر ایک میں پیٹرول پمپ کے کیشیئر کو لوٹنے کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے باعث ایک شہری زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ رمیزعلی ولد شبیرعلی کے نام سے کی گئی ،اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار2 ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشیئرکولوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران پیٹرول پمپ پرموجود شہریوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پرمسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع پرسے فرار ہو گئے۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کے کونے میں دیوارکے ساتھ کھڑا شہری رمیز علی کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے شواہد اکٹھا کرکےواقعے کی تفتیش شروع کردی۔
Load Next Story