خضدار میں ایف سی کی کارروائی میں 30 شدت پسند ہلاک 10 اہلکار زخمی

کارروائی کے دوران حملہ آوروں نے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی جب کہ ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک April 07, 2014
سرچ آپریشن کے دوران حملہ آوروں نے خودکار اسلحے، راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کیا، ترجمان ایف سی فوٹو: فائل

ایف سی کے اہلکاوں نے پرود کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 30 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے 10 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطاب اہلکاروں نے آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کی نگرانی میں پرود کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران حملہ آوروں نے جدید اسلحے، راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تاہم شدت پسندوں کے حملے کا ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور کارروائی کرکے 30 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، آپریشن میں حملہ آوروں کی 6 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں جبکہ آپریشن میں ایف سی کے اسپیشل آپریشن ونگ اور قلات اسکاؤٹس نے حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں