بیوی پر تشدد کرنے والے فنکار کے ساتھ  کام نہیں کرسکتے ثروت گیلانی

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے اپنے ساتھی کے ساتھ برا کیا ہے تو آپ کو ایک موقف پر ڈٹ جانا چاہئے، اداکارہ


ویب ڈیسک January 22, 2023
جب تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوجائے ہمیں کام سے انکار نہیں کرنا چاہئے، اداکارہ (فوٹو: انسٹاگرام)

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ہم ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہو اگرچہ وہ ایک بڑا فنکار ہو۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوجائے ہمیں کام سے انکار نہیں کرنا چاہئے لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے اپنے ساتھی کے ساتھ برا کیا ہے تو آپ کو ایک موقف پر ڈٹ جانا چاہئے اور ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔







View this post on Instagram


A post shared by JORE (@joremagazine)






انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگرچہ وہ شخص ایک بڑا فنکار اور اداکار ہو لیکن اگر بچوں پر جنسی حملوں یا بیوی پر تشدد میں ملوث ہوتو پھر اس کے ساتھ پروجیکٹ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

اداکارہ نے ہالی وڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب می ٹو مہم شروع ہوئی تو متعدد خواتین فنکاروں نے ان فلمسازوں کے خلاف زبان نہیں کھولی جن پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے لیکن جب ان کو ضرورت پڑی تو انہوں نے اپنی بات عوام تک پہنچائی۔

ثروت گیلانی نے اس تاثر کو غلط کہا کہ فن کو فنکار سے الگ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ فن لوگوں کو خاموش کرنا نہیں ہے، یہ اظہار سکھاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں