کچے کے ڈاکو شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی کا لالچ دیکر یرغمال بنانے لگے

ڈاکو اینٹی ایئرکرافٹ گنز سمیت جدید اسلحے سے لیس ہیں اور پولیس اتنے جدید اسلحے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 22, 2023
فوٹو فائل

کچے کے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر استعمال کرکے شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور سستی گاڑیوں کا لالچ دیکر اغوا کرنا شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنالیا، شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور مختلف اشیاء سستی قیمت پر فراہم کرنے کا لالچ دیکر کر یرغمال بنانے لگے۔

لالچ کے باعث اغوا ہونے والے شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جانے لگیں، جس میں مغوی کی رہائی کے عوض بھاری تاوان طلب کررہے ہیں۔

مغوی شہریوں کے اہلخانہ کی شکایات موصول ہونے پر پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مغویوں کو بازیاب کرایا جب کہ آپریشن کے دوران 7 ڈاکو ہلاک اور تین گرفتار بھی کیے گئے۔

پولیس نے عوما سے کسی بھی ہنی ٹریپ میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد افراد اب بھی ڈاکوؤں کی قید میں موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سرح پر ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جب کہ ڈاکو اینٹی ایئرکرافٹ گنز سمیت جدید اسلحے سے لیس ہیں اور پولیس اتنے جدید اسلحے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں