
ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔
Guidelines for Caretaker Governments #ECP #Pakistan pic.twitter.com/AnskVbX3ti
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) January 22, 2023
الیکشن کمیشن کے مطابق سابق اعلیٰ حکام کو صرف قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ سابق صوبائی حکام کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فوری واپس لی جائے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی اور کابینہ ایک ماہ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔