کراچی مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی 8 دکانیں سیل

85 دکانداروں کیخلاف کارروائی، 3لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد


Staff Reporter January 23, 2023
کمشنر کراچی اقبال میمن کی ڈپٹی کمشنرز کو مہنگاآٹافروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت فوٹو فائل

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخْ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی جب کہ کارروائی میں 8 دکانوں کو سیل کر دیا۔

تمام ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ضلع شرقی میں 30دکانداروں کے خلاف ضلع غربی میں 11 اور وسطی اور ملیر اضلاع میں10، 10 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی،ضلع جنوبی میں2 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور3 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

ضلع شرقی میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 دکانوں کو سیل کیا گیا، ضلع ملیر میں 2 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،وسطی میں10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے آٹے کے نئے نرخ مقرر کر دہ نافذ کر نے کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،سرکاری افسران مارکیٹوں کا بھی روزانہ دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں