اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی کامیڈی ڈرامہ فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر جاری

اکشے اور عمران ہاشمی کی فلم کے ٹریلر کو مداحوں کو جانب سے پسند کیا جا رہا ہے

فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار کریں گے(فوٹو: اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی آنے والی فلم 'سیلفی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

راج مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی ڈرامہ فلم 'سیلفی' ملیالم زبان کے کامیڈی ڈرامہ ڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے جس کی کہانی ایک سپر اسٹار اور اس کے دیوانے پولیس مداح کے گرد گھومتی ہے۔

مداح سپراسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے خوب جتن کرتا ہے تاہم سیلفی نہ ملنے پر اداکار سے بدلہ لیتا ہے اور اسے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے خود آفس آنے پر مجبور کرتا ہے۔

فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار کریں گے جبکہ اداکارہ نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی بھی شامل ہوں گی۔








View this post on Instagram


A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)





کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ اکشے اور عمران ہاشمی کی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Load Next Story