ایل این جی ریفرنس شاہد خاقان نے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست واپس لے لی

شاہد خاقان عباسی کی کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوگی


Numainda Express January 23, 2023
شاہد خاقان عباسی کی کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوگی

ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کے سامنے ہو کر موقف اختیار کیا احتساب عدالت میں بریت کی درخواست کل زیر التوا ہے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو آپ کی یہاں کی درخواست غیر موثر ہو گی اس بنیاد پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست نمٹا دی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں