بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شوبز شخصیات کی جانب سے آتھیا اور کے ایل راہول کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے


ویب ڈیسک January 23, 2023
(فوٹو: اسکرین شاٹ)

بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

گزشتہ کئی دنوں سے اپنی شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کا حصہ بننے والے کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی بلاآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

کے ایل راہول کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ شادی سے میڈیا کو بھی دور رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی شادی کی تصاویر تاحال سامنے نہیں آئیں ہیں تاہم اجے دیوگن نے اس نئی نویلی جوڑی کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارکباد دی ہے۔

w

اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر آتھیا اور کے ایل راہول کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے پیارے دوست سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی آتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی مبارکباد ، نوجوان جوڑے کو خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں'۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اتھیا شیٹھی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اجے دیوگن کے اس ٹوئٹر پیغام سے آتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ جلد بچوں کو میڈیا کے سامنے لائیں گے۔

یاد رہے کہ آتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کو خفیہ رکھا گیا تھا تاہم ان کی شادی کی تیاریوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تیاریاں شروع، گھر برقی قمقموں سے سج گیا


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں