اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا راؤ انوار

اللہ نے اور جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا، کیس سے متعلق مزید چیزیں بھی میڈیا کو بتاؤں گا، ایس ایس پی سندھ پولیس


ویب ڈیسک January 23, 2023
(فوٹو : فائل)

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں بری ہونے والے ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ آج جھوٹا کیس انجام تک پہنچ گیا، اس شہر کی پھر خدمت کروں گا اور ظالموں سے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔


نقیب اللہ قتل کیس میں باعزت بری ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ جھوٹے کیس کا آج انجام ہوگیا،اللہ نے اور جج نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے، کیس سے متعلق مزید چیزیں بھی میڈیا کو بتاؤں گا، جس کو گولی لگی اس کا نام نقیب اللہ نہیں نصیب اللہ تھا اس کی غلط تصویر میڈیا پر چلوائی گئی۔


یہ پڑھیں : نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ایس ایس پی راؤ انوار بری

راؤ انوار نے مزید کہا کہ اس شہر کی پھر سے خدمت کروں گا جب تک سانس ہے ظالموں سے لڑتا رہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |