پشاورمیں 8 گھنٹے گزجانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

بینکوں، شاپنگ پلازوں میں پڑے جنریٹرز جواب دے گئے


ویب ڈیسک January 23, 2023
(فوٹو : فائل)

پشاور کے بیشتر علاقوں میں 8 گھنٹوں سے زائد گز جانے کے بعد بھی بجلی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تاحال بیشتر فیڈرز معطل ہیں اور پشاور اور اس کے دیہی علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ بینکوں، شاپنگ پلازوں میں پڑے جنریٹرز جواب دے گئے۔

طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے جنریٹرز استعمال کیا گیا اور شہر کے پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ سٹی، رورل اور کینٹ کے فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

مزیدپڑھیں: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، وزیر توانائی نے بحالی کیلیے 10 بجے کی ڈیڈ لائن دیدی

انہوں نے کہا کہ گلبہار ،کیمپ ، سٹی گرڈ اسٹیشن کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ سسٹم میں بجلی آنے کے بعد مزید علاقوں میں بحال کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ یشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، این پی سی سی نے وزیر توانائی خرم دستگیر کو رات دس بجے تک بجلی بحالی کی ڈیڈلائن دے دی۔

وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں