بنگلہ دیش پریمیئر لیگ شعیب ملک کے 45 بالز پر 75 رنز ٹیم فتحیاب

مڈل آرڈر بیٹر نے اپنی اس برق رفتار اننگز کے دوران 5 چھکے اور اتنے ہی چوکے جڑے

مڈل آرڈر بیٹر نے اپنی اس برق رفتار اننگز کے دوران 5 چھکے اور اتنے ہی چوکے جڑے۔ فوٹو: بی پی ایل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔


شعیب ملک نے چٹوگرام چیلنجرز کے خلاف رنگپور رائیڈرز کی جانب سے 45 بالز پر 75 رنز بنائے جس سے تقویت پاکر ٹیم نے اسکور بورڈ پر 6 وکٹ پر 179 کا مجموعہ سجایا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے اپنی اس برق رفتار اننگز کے دوران 5 چھکے اور اتنے ہی چوکے جڑے، اس کاوش کے ساتھ ہی ان کا اب تک بی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں اسکور 225 ہوچکا جو انھوں نے 6 اننگز میں اسکور کیا، وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ بیٹرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
Load Next Story