لزبن میں فٹبال کی تاریخ کا پہلا وائٹ کارڈ لہرادیا گیا

کھلاڑیوں کی جانب سے فاؤل کیے جانے پر ریفری کی جانب سے پیلا یا سرخ کارڈ دکھایا جاتا ہے


Sports Desk January 24, 2023
کھلاڑیوں کی جانب سے فاؤل کیے جانے پر ریفری کی جانب سے پیلا یا سرخ کارڈ دکھایا جاتا ہے۔ فوٹو: نیٹ

فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار وائٹ کارڈ لہرادیا گیا۔

کھلاڑیوں کی جانب سے فاؤل کیے جانے پر ریفری کی جانب سے پیلا یا سرخ کارڈ دکھایا جاتا ہے مگر گزشتہ دنوں ایک خاتون ریفری کیٹرینا کیمپوز نے سفید کارڈ دکھادیا،21 جنوری کو اسپورٹنگ لزبن اور بینفیسا کے ویمنز میچ میں پہلا ہاف ختم ہونے والا تھا تو ڈگ آؤٹ میں بیٹھا ایک شخص بیمار ہوگیا۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے میڈیکل عملے میں شامل افراد تیزی سے اس کی جانب بڑھے اور ریفری نے ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہنے کیلیے سفید کارڈ نکال کر لہرایا،مقصد کسی میچ کے دوران ٹیموں کے فیئر پلے کو سراہنا تھا تاکہ فٹبال کی اخلاقی اقدار کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے۔

اس کارڈ کو سب سے پہلے پرتگال میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |