پورے ملک میں بجلی بحال کردی وزیر توانائی کا دعویٰ

نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنزبحال کرچکے ہیں، خرم دستگیر


ویب ڈیسک January 24, 2023
تکنیکی فالٹ کو اب تک درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، خرم دستگیر:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث تکنیکی فالٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے۔ تکنیکی فالٹ کو اب تک درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنز بحال کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 17 گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی جزوی بحال؛ متعدد شہر اب بھی تاریکی میں گم

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک بھرمیں ایک ہزار 112گرڈ اسٹیشنز بحال ہوچکے ہیں۔ وارسک پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں ہمیں ریلیف ملا۔ تربیلا اور منگلا کےدرمیان کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: فالٹ بڑا نہیں بجلی 12 گھنٹوں میں مکمل بحال ہوجائیگی، وزیرتوانائی

انہوں نے کہا کہ سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی گزشتہ روز بحال کردی تھی۔ گیپگو کے 60گرڈ اسٹیشنزجبکہ حیسکوکے تمام 71گرڈ اسٹیشنز بحال کردیئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں